مظفر آباد،مستقل 31جونیئر معلمین کا بحالی کیلئے احتجاج آٹھویں روز بھی جاری

پیر 23 جنوری 2017 18:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مستقل 31جونیئر معلمین کا بحالی کیلئے احتجاج آٹھویں روز بھی جاری، کسی حکومتی ذمہ دار نے جونیئر معلمین کی داد رسی کی زحمت نہ کی وزیر تعلیم ہمراہ سیکرٹری تعلیم جونیئر معلمین کا مسئلہ کئے بغیر برطانیہ پہنچ گئے سیکرٹری تعلیم نے بغیر سماعت کئے صرف جونیئر کیڈر کے 31مدرسین کو فارغ کرکے نہ صرف معلمین کے ساتھ نا انصافی کی بلکہ محکمانہ قوانین کی بھی خلاف ورزی کی پریس کلب کے سامنے آٹھ روز سے شدید سردی کے موسم میں احتجاج پر بیٹھے جونیئر معلمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویٹنگ لسٹ پر صرف مذکورہ معلمین ہی بھرتی نہیں ہوئے بلکہ محکمہ تعلیم میں دیگرکیڈرز پورے آزادکشمیر اور پاکستان کے تمام محکمہ جات ویٹنگ لسٹ (فہرست انتظاریہ )سے بھی امیدواران بھرتی ہوتے رہے ہیں لیکن سیکرٹری تعلیم نے صرف 31جونئیر معلمین کو کیا سوچ کرمستقل ملازمت سے فارغ کیا گیا ہمارے گھروں کے چولھے بجادیئے گئے ہیں موصوف کو اتنے غلط اقدام پر پوچھنے والا کوئی نہیں اگر وزیرعظم ‘چیف سیکرٹری اور وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم کے اس نوٹیفیکشن کو منسوخ کرنے میں تاخیر کی تو یہ معاملہ اتنا الجھے گا اور آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور موجودہ حکومت کیلئے اس پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائے گا بحالی کیلئے سراپا احتجاج جونیئر معلمین کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور قائمقام وزیراعظم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں کے چولھے بجھنے سے بچائے جائیں اور سیکرٹریٹ تعلیم سے جاری کردہ نوٹیفیکشن نمبر 04.01.2017مورخہ 2017/285_92کو تاریخ اجراء سے منسوخ کرکے نہ صرف اساتذہ کرام کو بلکہ 31گھرانوں کے چولھوں کو بجھنے سے بچایا جائے اور 31سکولوں کے طلباء طالبات کی بے چینی ختم کی جائے بصوردت دیگر اگر یہ نوٹیفیکشن منسوخ نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :