مسلم لیگ شعبہ خواتین ونگ کی راہنماء ساجدہ گیلانی کی حکومتی عہدے پر تعیناتی نہ ہونے پر سٹی خواتین ونگ کی عہدیدارن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

پیر 23 جنوری 2017 18:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مسلم لیگ شعبہ خواتین ونگ کی راہنماء ساجدہ گیلانی کی حکومتی عہدے پر تعیناتی نہ ہونے پر سٹی خواتین ونگ کی عہدیدارن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی حلقہ تین میں وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والی ساجدہ گیلانی کوخواتین ونگ نے حکومتی عہدے پر ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کیا شبنم الطاف ‘شبینہ ‘عریج منیر ‘زرینہ نازل ‘شکیلہ رزاق نے کہا کہ ساجدہ گیلانی نے ہمیشہ جماعت ساتھ وفاداری نبھائی لیکن اسے نظر انداز کیا جارہا ہے الیکشن مہم کے دوران انہوں نے جس طرح اپنا جماعتی وفاداری کا کردار نبھایا اسی طرح انہیں ایڈجسٹ کیا جائے شبنم الطاف ‘شبینہ ‘عریج منیر ‘زرینہ ‘شکیلہ رزاق نے کہا کہ ساجدہ گیلانی کو ان کی وفاداری کے لحاظ سے قائد کشمیر وز یر اعظم راجہ فاروق حیدروزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی انہیں حکومتی عہدے پر ایڈجسٹ کرکے خواتین کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کریں ۔