جی سی یو اور سینٹر فار سوشل سائنسز کے مابین تحقیقی معاہدہ

پیر 23 جنوری 2017 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور سینٹر فار سوشل جسٹس لاہور کے مابین سماجی مسائل پر تحقیق کے حوالے سے معاہدہ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینٹر فار سوشل جسٹس کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پیٹر جیکب نے معاہدے پر دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جی سی یو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران،نامور مصنف پروفیسر ڈاکٹر مرزا اطہر بیگ،جی سی یو شعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر ثوبیہ طاہر،رجسٹرار صبور احمد خان،جی سی یواکیڈمک پلائننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈائریکٹر فوزیہ شاہین اور ایلون مراد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مرزا اطہر بیگ کا کہنا تھا کہ ہم تمام مضامین میں مغربی تحقیق کی پیروی کر رہے ہیںجو کہ درست نہیں۔انسانی حقوق،صنفی مساوات،اقلیتوں کے حقوق،شہری آزادی اور معاشی انصاف جیسے موضوعات پر مقامی سماجی وثقافتی پسِ منظر اور موجودہ حالات کے تحت تحقیق ہونی چاہیے۔