مظفر گڑھ‘ ٹرالراورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم، 4 بہن بھائی بچے جاں بحق

پیر 23 جنوری 2017 22:47

مظفرگڑھ ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4بچے جاں بحق ہوگئے ،چاروں بچے آپس میں بہن بھائی تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصبہ گجرات کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا،تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تین بھائی14سالہ محمدعدنان،11سالہ احسن اور 13سالہ جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی 10سالہ بہن خدیجہ شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا مگر وٴْہ بھی جانبر نہ ہوسکی اوردم توڑ گئی، واقعہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کے بعد جب چاروں بچوں کی لاشیں ان کے گھر پہنچیں تو گھر میں کہرام برپا ہوگیا اور بچوں کے والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔

پولیس کے مطابق اندوہناک ٹریفک حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :