طائف میں پاکستانی معتمرین کی گاڑی کو حادثہ ، اتون جان بحق ،دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

پیر 23 جنوری 2017 22:59

طائف میں پاکستانی معتمرین کی گاڑی کو حادثہ ، اتون جان بحق ،دو بچوں سمیت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سعودی عرب کے شہر طائف میں پاکستانی معتمرین کی گاڑی کو حادثہ ۔ایک خاتون جان بحق جبکہ دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جان بحق و زحمی افراد کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے رہائشی نوجوان شہزاد محنت مزدوری کے منطقہ شرقیہ کے شہر الاحساء میں مقیم تھا کہ اپنے ساس ، بیوی ، دو بچوں اور بھائی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی مکہ مکرمہ جارہا تھا جب میقات سیل الالکبیر، طائف کے قریب پہنچا تو پیچھے سے تیز رفتار سعودی ڈرائیو رنے انہیں ٹکر ماری جس سے ان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے ان کی ساس موقعہ پر جان بحق ہوگئی جبکہ بیوی ، دو بچے اور بھائی سمیت خود شدید زخمی ہو گیا جنہیں طائف کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :