قطر سے تعلق رکھنے والا معذور بچہ عمرے کیلئے حرم شریف پہنچ گیا، امام کعبہ سے خصوصی ملاقات، سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 21:22

قطر سے تعلق  رکھنے والا معذور بچہ عمرے کیلئے حرم شریف پہنچ گیا، امام ..

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2017ء) قطر سے تعلق رکھنے والا معذور بچہ عمرے کیلئے حرم شریف پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے بچے غنیم المفتح نے اپنی ٹانگوں کی معذوری کو آڑے نہ آنے دیا اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حرم شریف پہنچ گیا۔ قطری بچے نے اپنے ہاتھوں پر چل کر کعبہ کا طواف مکمل کیا۔ قطری بچے کی آمد کا سن کر امام کعبہ بھی اس سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔

امام کعبہ جب اس بچے سے ملاقات کیلئے پہنچے تو وہ نماز ادا کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اما کعبہ نے بچے کی نماز ختم ہونے کا انتظار کیا۔ بچے نے جیسے ہی نماز ختم کی تو اما کعبہ نے آگے بڑھ کر اسے گلے لگا لیا اور پیار کیا۔ اس موقع پر قطری بچے نے امام کعبہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس کی خواہش تھی کہ وہ عمرے کا فرض ادا کرے اور آج اس کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ جبکہ اس تمام واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔ سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اس قطری بچے کی ہمت اور ایمان کی تازگی پر ہر شخص رشک کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔