Live Updates

عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں ،80-1979 تک کی رقم منتقلی کے ثبوت عدالت کوفراہم کردیئے ہیں، ہم سے تلاشی لینے کی بات کرنے والے اپنی تلاشی دینے سے گریزاں ہیں، عمران خان خیرات کے پیسوں کا بھی حساب دیں

وزیردفاع خواجہ محمدآصف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 23:08

عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں ،80-1979 تک کی رقم منتقلی کے ثبوت عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ہم عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں اور80-1979 تک کی رقم کی منتقلی کے ثبوت عدالت کوفراہم کردیئے ہیں، ہم سے تلاشی لینے کی بات کرنے والے الیکشن کمیشن میں اپنی تلاشی دینے سے گریزاں ہیں، ہماری تلاشی لیں لیکن آپ خیرات کے پیسوں کا بھی حساب دیں۔

پیرکوپاناماکیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاناما کیس کی عدالتی کارروائی پر تبصرے سے گریز کریں گے اور آج سپریم کورٹ کے باہر سڑک پار الیکشن کمیشن کی کارروائی پر بات ہوگی جہاں سے تحریک انصاف کو ایک بار پھر نوٹس جاری ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 بار تاریخیں دی گئیں ان پر توہین عدالت بھی لگی جس پرانہوں نے معافی بھی مانگی لیکن ان کی جانب سے خیرات کے پیسوں کی منی ٹریل کا کوئی جواب یا ثبوت نہیں دیا گیا اور آج پھر ان کو توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے، الیکشن کمیشن میں ان کی تلاشی شروع ہوچکی ہے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات کیوں نہیں بتارہی۔

(جاری ہے)

قوم کے سامنے دہرا معیار واضح ہو گیا ہے قوم کے سامنے اتنا بڑا تضاد نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں 80-1979 تک کی رقم کی منتقلی کے ثبوت فراہم کردیئے ہیں لیکن تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں بیرون ملک سے آنے والی خیرات کے پیسے کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم سے تلاشی لینے کی بات کرنے والے الیکشن کمیشن میں اپنی تلاشی دینے سے گریزاں ہیں، ہماری تلاشی لیں لیکن آپ خیرات کے پیسوں کا بھی حساب دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :