میاں محمدشریف کے اثاثے تین حصوں میںبرابرتقسیم ہوئے ، باقاعدہ معاہدہ موجودہے ، سلیمان شہباز
نوازشریف کاماضی بے داغ ،حسن اورحسین نوازکے اثاثوں پرکوئی اعتراض نہیں پانامہ کامعاملہ عدالت میں ہے ،میڈیاپرلاحاصل بحث ہورہی ہے ،ہم نے کچھ چھپایانہیں ،سب کچھ عوام کے سامنے ہے ،عوام کویہ بھی بتایاجائے کہ کس نے قرضے معاف کرائے اورکس نے ملک کولوٹا ، نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 23 جنوری 2017 23:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازنے کہاہے کہ میاں محمدشریف کے اثاثے تین حصوں میںبرابرتقسیم ہوئے ،جس کاباقاعدہ معاہدہ موجودہے ،نوازشریف کاماضی بے داغ ہے ،حسن اورحسین نوازکے اثاثوں پرکوئی اعتراض نہیں ،پانامہ کامعاملہ عدالت میں ہے ،میڈیاپرلاحاصل بحث ہورہی ہے ،ہم نے کچھ چھپایانہیں ،سب کچھ عوام کے سامنے ہے ،عوام کویہ بھی بتایاجائے کہ کس نے قرضے معاف کرائے اورکس نے ملک کولوٹا ۔
پیر کے روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس میں ہم نے تمام شواہد عدالت میں دے دیے ہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ، ہم نے کچھ نہیں چھپایا سب کچھ عوام کے سامنے ہے، مجھے اپنے کزن کے خاندانی اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں،یہ تاثر درست نہیں کہ دادا کی جائیداد صرف میاں نواز شریف کے بیٹوں میں تقسیم ہوئی ، ہم نے معاہدے کے تحت دادا کی وراثت تین حصوں میں برابر تقسیم کی ،ہمارے پاس معاہدہ موجود ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.