سی آئی سٹاف کی کارروائی،16موٹرسائیکلوں سمیت7لاکھ نقدی برآمد،3ملزمان گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 23:32

مظفرگڑھ ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ کی بڑی کارروائی کر کے 16 موٹر سائیکلوںاور7 لاکھ نقدی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اویس احمد ملک کے مطابق سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کو پکڑ لیا،گینگ میں شامل 3 ملزمان کے قبضہ سے 16 موٹر سائیکلیں اور 7 لاکھ روپے برآمد ہوئے . یہ گینگ بھکر اور تونسہ کے علاوہ مظفرگڑھ میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق ملزمان پر مختلف تھانوں پر 16 مقدمات درج تھے۔ڈی پی اونے مظفرگڑھ سی آئی اے سٹاف کی شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شناخت پریڈ کی وجہ سے ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔