مائیکرو سافٹ ونڈوز میں سولیٹائر گیم شامل کرنے کی وجہ تفریح نہیں بلکہ ماوس کی تعلیم تھی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 جنوری 2017 23:55

مائیکرو سافٹ ونڈوز میں سولیٹائر  گیم شامل کرنے کی وجہ تفریح نہیں  بلکہ ..

اگر آپ نے کمپیوٹر پر سولیٹائر گیم نہیں کھیلی تو اس کامطلب ہے کہ آپ کی عمر 10 سال سے کم ہے یا آپ ٹیکنالوجی بیزار شخصیت ہیں۔
پہلے سولیٹائر کے ساتھ مائن سوئیپر، ہارٹس اور فری سیل ہر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم والے پی سی کا لازمی حصہ ہوتے تھے تاہم اب تازہ ترین ونڈوز 10 میں یہ شامل نہیں۔ انہیں اب بھی ونڈوز سٹور یا انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔


اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان گیمز کے ونڈوز میں شامل ہونے کی وجہ صارفین کی تفریح تھی تو ایسا نہیں ہے۔ مائیکروسافٹ کی ان گیمز کا مقصد صارفین کو ماؤس کے استعمال سے روشناش کرناتھا۔
1990 میں مائیکروسافٹ سولیٹائر کو ونڈوز 3.0 میں شامل کیا۔اس گیم کا مقصد صارفین کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کی تعلیم دینا اور اس کی مشق کرانا تھا۔اگرچہ سولیٹائر ماؤس کی تعلیم کا اہم جز تھا مگر اس کے ساتھ ساتھ مائن سوئیپر کا بھی اس حوالے سے اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

اس گیم کی بنیاد تو شائد 1960 کی دہائی میں رکھی گئی مگر اسے 1992 میں ونڈوز 3.1 میں شامل کیا گیا۔اس گیم کا مقصد صارفین کو لیفٹ اور رائٹ کلک کے بارے میں بتانا اور تیزی سے کلک کرنے کی مشق کرانا تھا۔
ہارٹس صرف ایک ہی گیم ہی نہیں ہے۔ اسے 1992 میں منظر عام پر لایا گیا۔ اس کا مقصد لوکل نیٹ ورک دوسروں سے کمیونی کیشن کا بہتر آئیڈیا فراہم کرنا تھا۔


فری سیل کو ونڈوز 3.1 میں شامل کیا تھا۔ اس کا مقصد سوائے اس کے کچھ نہیں تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے اپ ڈیٹ کیے ہوئے سافٹ وئیر کو چیک کرنا چاہتا تھا۔ اس کا تعلق ڈیٹا پروسیسنگ اور دوسری کئی چیزوں تھا۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ مائیکروسافٹ نے اتنے عرصے تک ان گیمز کو ونڈوز میں شامل کیوں رکھا تو اس کا جواب یہ ہے کہ لوگوں کو یہ گیمز اتنی پسند آئی کہ ونڈوز سے ختم کرنے کے بعد لوگوں کی فرمائش پر اسے دوبارہ سے ونڈوز کا حصہ بنانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :