مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے سپریمکورٹ میں متفرق درخواست جمع کروادی
حسین نواز کمپنیوں کے حقیقی مالک ہیں،متعلقہ دستاویزات میں میرے کوئی دستخط موجود نہیں۔ مریم نواز کا درخواست میں موقف
سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 12:01
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) :مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست جمع کروادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کومبر کمپنی سے کبھی کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے درخواست میں بتایا کہ ایف آئی اے ،موزیک فونسیکامیں مبینہ طور پر خط وکتابت میں کبھی شامل نہیں رہی۔اپنی درخواست میں مریم نواز نے مزید بتایا کہ حسین نواز دو شادیاں کر چُکے ہیں۔
ان کی پہلی شادی سے4دوسری سے3بچے ہیں۔حسین نواز اپنے دادا جان کو بھی بہت عزیز رہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز میرا بڑا بھائی اور مجھے بہت عزیز ہے۔ حسین نواز نیلسن اور نیسکول کے حقیقی مالک ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے عائد کیا گیا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ متعلقہ دستاویز میں میرے کوئی دستخط موجود نہیں ہیں۔(جاری ہے)
درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی داخل کردہ دستاویزات پرمزیداعتراضات کا قانونی حق رکھتی ہوں۔
یہ دستاویز نہ صرف غلط ہیں بلکہ انکی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی حقیقت ثابت کرنے کیلیے پی ٹی آئی کو ثبوت دینا ہوں گے۔ دستاویزات سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ ان دستاویزات کے غلط ہونے کا دوران سماعت ثابت کروں گی۔ خیال رہے کچھ دن قبل جرمن اخبار کی جانب سے بھی مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھیں جس سے متعلق مریم نواز نے سپریمکورٹ میں دائر درخواست میں تردید کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.