لاہو رپریس کلب کے عہدیداران کی شاہنوازرانا کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی شدیدمذمت

منگل 24 جنوری 2017 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں،نائب صدر زاہدگوگی،سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت، خزانچی شیرازحسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے پریس کلب کے ممبرگورننگ باڈی شاہنوازرانا کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب سینئرصحافی کلب سے اپنی گاڑی پر گھر پہنچے تو اسی دوران مسلح افراد نے انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دیکر رقم ودیگر قیمتی اشیاء ہتھیاکر موقع سے فرار ہوگئے۔

پریس کلب کی گورننگ باڈی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی چلی جارہی ہے جس سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے۔ انھوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے اس میں ملوث افراد کوقرارواقعی سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :