محکمہ زراعت سکردو بلتستان کسانوں کو بر سرروزگار کرنے کیلئے سر گرم ،غیرموسمی سبزیاں کاشت کرنے کے طریقے سکھانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو گرین ہائوس فرہم کرکے روز گار کے موقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

منگل 24 جنوری 2017 22:58

محکمہ زراعت سکردو بلتستان کسانوں کو بر سرروزگار کرنے کیلئے سر گرم ،غیرموسمی ..
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء)محکمہ زراعت سکردو بلتستان کسانوں کو بر سرروزگار کرنے کے لئے سر گرم ،غیرموسمی سبزیاں کاشت کرنے کے طریقے سیکھانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو گرین ہاوس فرہم کرکے روز گار کے موقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، اس سلسلے میں گزشتہ دنوں محکمہ زراعت سکردو میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس موقع پر 60کے قریب کسانوں کو گرین ہاوس فراہم کردیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ظریف ،حسن شفقت اور شبیر مسعود نے کہا کہ محکمہ زراعت دن رات کسانوں کی بہتری کے لئے کام میں مصروف ہے اور گزشتہ سال بھی متعدد کسانوں کو گرین ہاوس فراہم کردیا تھا اور اس سال بھی 60سے زائد کسانوں کو گرین ہاوس دیا گیا ہے تاکہ کسان باروزگار زندگی گزار سکیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسان ان گرین ہاوس کو بہتر انداز میںاس کی دیکھ بھال کرئے اور زراعت کے اصولوں کے مطابق سزیاں کاشت کریں تو نہ صرف گھیریلو ضرورت پوری کرسکتا ہے بلکہ سبزی اور پنیری فروخت کرکے اچھی آمدنی کما سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسان محکمہ زراعت کے ساتھ تعاون کرتے رہیں اور نہ صرف زرعی اصولوں سے کسانوں کو روشناس کراتے رہیں گے بلکہ کسانوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔