سندھ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جدید 4 جی موبائل ٹریکنگ سسٹم حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 23:05

سندھ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جدید 4 جی موبائل ٹریکنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2017ء) سندھ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جدید 4 جی موبائل ٹریکنگ سسٹم حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا جدید موبائل ٹریکنگ سسٹم حاصل کر لیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے پولیس مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے موبائل فون کو استعمال کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو ٹریک کرکے ان تک پہنچ سکے گی۔

یہ سسٹم 4 جی ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سندھ پولیس کے پاس جو ٹریکنگ سسٹم موجود تھا اس کی مدد سے صرف 2 جی اور 3 جی ٹیکنالوجی والے موبائل فونز کو ٹریک کیا جا سکتا تھا۔ تاہم اب اس 4 جی سسٹم کی بدولت 4 جی استعمال کرنے والے موبائل فونز کو بھی ٹریک کیا جا سکے گا۔ اس سسٹم کی بدولت نہ صرف کالز کو بلکہ انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں کی بھی ٹریک کیا جا سکے گا۔ اس سسٹم کو انسداد دہشت گردی کے تربہت یافتہ ماہرین استعمال کریں گے۔ اس سستم کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی بہتر طریقے سے کی جا سکے گی اور اس کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :