پاکستان کامتحدہ قائد کیخلاف مقدمات ختم کرنے پرشدید اظہارتشویش

حکومت پاکستان نے برطانیہ کوخط لکھ دیا،مقدمے پرنظرثانی اوربرطانیہ سے ملنے شواہد کوپاکستان سے شیئرکیاجائے۔خط کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 جنوری 2017 18:31

پاکستان کامتحدہ قائد کیخلاف مقدمات ختم کرنے پرشدید اظہارتشویش

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء) : پاکستان نے برطانیہ کومنی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کیخلاف مقدمات ختم کرنے پرشدید اظہار تشویش کیاہے، پاکستان نے متحدہ قائد کیخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف تحقیقات کیلئے برطانوی حکومت کومراسلہ جاری کردیاہے۔ مراسلے میں متحدہ بانی پرمقدمات ختم کرنے پراظہار تشویش کیاگیاہے۔ مراسلہ کے مطابق پاکستان کے شواہد پرالطاف حسین پرمقدمات ختم کرنے کے معاملے پرنظرثانی کی جائے۔ پیشرفت کیلئے برطانیہ سے ملنے شواہد کوپاکستان سے شیئرکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :