اے ٹی آر طیارے دوبارہ گرائونڈ، نئے انجن خریدے جائینگے

پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ،نصف درجن کے لگ بھگ پروازوں کو منسوخ،مسافروں کو پریشانی کا سامنا

بدھ 25 جنوری 2017 20:39

اے ٹی آر طیارے دوبارہ گرائونڈ، نئے انجن خریدے جائینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بار پھر انجن کی ناقص دیکھ بھال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراونڈ کردیا ہے۔اس کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا اور نصف درجن کے لگ بھگ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ،جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے ٹی آر طیاروں کے پرواز کی اجازت نہ دنیے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ٹی آر طیاروں کے دوبارہ گرائونڈ ہوجانے کے باعث پی آئیاے کو اپنی اسلام ا آباد سے لاہور کی پرواز پی کے 655، لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 656، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503، تربت سے مسقط کی پرواز پی کی191 اور مسقط سے گوادر کی پرواز 192کو منسوخ کردیا ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پروازوں کی منسوخی پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کے باعث کی گئی ہیں تاہم پروزوں کی بروقت روانگی جلد معمو ل پر آجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ اے ٹی آر طیاروں کیلئے فرانس سے 10ملین ڈالرز کے انجن خریدے جائیں گے۔