پنڈی بھٹیاں ریسکیو 1122کی شاندار کارکردگی

حادثہ کے شدیدزخمیوں کو فوری ہسپتال پہنچا یا ، کار سے ملنے والی چار لاکھ روپے کی رقم ان کے گھر پہنچا دی

بدھ 25 جنوری 2017 20:49

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) پنڈی بھٹیاں ریسکیو 1122پنڈی بھٹیاں کی شاندادکا ر کردگی حادثہ کے شدیدزخمیوں کو فوری چینوٹ ہسپتال پہنچا یا اور کار سے ملنے والی چار لاکھ روپے کی رقم ان کے گھر پہنچا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چنیوٹ روڈ پر لاہور سے آنے والی کار بارش کے دوران گنا لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 3افرادشدید ہوگئے ان شدیدمیںزخمیوں محمدافصل اور اس کے بیٹا اختر کو فوری چنیوٹ ہسپتال پہنچا یا اور ریسکیو 1122 پنڈی بھٹیاں نے چار لاکھ کی رقم بھی ورثا کو پہنچا دی اس پر ورثا نے ریسکیو1122 کی ٹیم کی کاردگی کو سراہا

متعلقہ عنوان :