یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا اشیاء خورد ونوش کی مصنوعات کی خریداری کیلئے نیا طریقہ کار وضح

کارپوریشن کو فراہم کردہ تمام مصنوعات کیلئے کوالٹی سرٹیفیکیٹ اور سٹورز پر لیبارٹری ٹیسٹنگ لازمی قرار

بدھ 25 جنوری 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیاء خورد ونوش کی تمام مصنوعات کی خریداری کیلئے نیا طریقہ کار وضح کر دیا ہے ،کارپوریشن کو فراہم کی جانے والی تمام مصنوعات کیلئے کوالٹی سرٹیفیکیٹ اور سٹوروں پر لیبارٹری ٹیسٹنگ لازمی قرار دیدگئی ہے ۔کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق کارپوریشن نے تمام برانڈڈ اشیاء کی خریداری کیلئے پاکستان سٹینڈرڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے سرٹیفیکیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔اب تمام اشیاء خوردونوش کی خریداری نئے SOP'sکے تحت کی جائیگی نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے تمام ونڈرز، سپلائرز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے جن سے خریداری کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انکو enlist کرنے سے پہلے انکے اشیاء کے سیمپل/نمونے، مارکیٹ سروے، قیمتوں کے ڈھانچے، تمام پروڈکشن یونٹس کے معائنے اور کارپوریشن کی طرف سے تمام کمپنیوں کے PSQCAاورISOکے سرٹیفیکیٹس کی دوبارہ ویریفیکیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ تمام آوٹلیٹس کے شلف پر دستیاب اشیاء کی تسلسل کے ساتھ لیبارٹری ٹسٹنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔تاکہ عام صارفین کو اعلی کوالٹی اشیاء کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔اور تمام صارفین کو ایک تسلسل کے ساتھ اعلی کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جائے اعلامئے کے مابق یوٹیلیٹی سٹورز کاپوریشن ایک با اعتماد ادارہ کا نام ہے جو 1971 سے صارفین کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور تمام آپریشنز میں وقت کے ساتھ ساتھ جدت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور اسی وجہ سے حال ہی میں کچھ گھی اور کوکنگ آئل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا جو معیار کے مطابق اشیاء نہیں دی رہی تھی۔

آئندہ بھی اگر کوئی کمپنی اس طرح کریگی انکے ساتھ بھی کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی اور انکے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگاواضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا اور یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کی اعتماد کی وجہ بھی معیاری اشیاء خوردنوش کی سستے داموںفراہمی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :