عرب امارات اور بھارت میں 75ارب ڈالرز کے معاہدے

دہلی میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ، تجارت اور دفاع سمیت دو طرفہ تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط

بدھ 25 جنوری 2017 21:59

عرب امارات اور بھارت میں 75ارب ڈالرز کے معاہدے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 75ارب ڈالرز کے معاہدے طے پا گئے، دونوں ملکوں کے درمیان دہلی میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ، تجارت اور دفاع سمیت دو طرفہ تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 75ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دی گئی،اسٹریٹیجک پارٹر شپ،میری ٹائم، ٹرانسپورٹ،دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 14سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :