زرعی سائنسدان کاشتکاروں میں جدید ٹیکنالوجی روشناس کرائیں،ڈاکٹر محمد عظیم خان

بدھ 25 جنوری 2017 22:01

زرعی سائنسدان کاشتکاروں میں جدید ٹیکنالوجی روشناس کرائیں،ڈاکٹر محمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) زرعی ماہرین اور ملازمین کی صبح شام انتھک کوششوں کے نتیجے میں آج ملک خود کفالت کی طرف گامزن ہے، زرعی سائنسدانوں کو مزید جدید ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں میں روشناس کرانا ہو گا تا کہ ہر شعبہ زراعت میں ملک کامیابیاں حاصل کرے ۔ پی اے آر سی کے زرعی ماہرین صوبوں کی مشاورت اور بین الاقوامی تحقیقی نتائج کو متعارف کرانے میں مصروف عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عظیم خان نے نئے ڈائریکٹر ایڈمن کی جائننگ اور آصف گھمن پرنسپل سائنٹیفک آفیسر کی الوداعی تقریب کے موقع پر زرعی ماہرین اور ملازمین سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر پی اے آر سی شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سردار غلام مصظفی نے کہا کہ پی اے آر سی اور ملک کے دیگر زرعی اداروں کے ماہرین کی کوششوں کے نتیجے میں آج فوڈ سیکورٹی کی مکمل ضمانت ہے، ماہرین اپنی نئی تحقیق اور نئے نئے تجربے اور ایجادات سے زراعت کی ترقی میں ایک انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار مصطفی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زرعی ماہرین کے حاصل شدہ نتائج کو کاشتکار کی دہلیزتک پہنچانا ہو گا جس کیلئے پی اے آر سی سیمینار ، سمپوزیم، ورکشاپ، پمفلٹ، ہینڈ بل اور لیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی مدد سے بھر پور کوششوں میں مصروف ہے تا کہ زراعت کو زیادہ سے زیادی ترقی مل سکے اور زراعت کی ترقی سے کاشتکار کے حالات زندگی بہتر اور ملکی معیشت پر انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ماہرین اور ملازمین آپس میں باہمی رابطوں اور معاونت سے جدید علوم کو روشناس کرا کے زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس سلسلے میں ہم الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ PARC کی سرگرمیوں اور کامیا بیوں کو عوام اور کاشتکاروں تک پہنچانے میں ہر ممکن کوشش کرینگے۔ اس موقع پر ایپارک کے چئیرمین رانا مقصود احمد ، چوہدری اسلم گجر، تاج کیانی اور شیخ پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملازمین اور سٹاف سائنسدانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون کرینگے تا کہ زرعی ماہرین ملک اور قوم کے لیے باعث افتخار ثابت ہو سکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن خواجہ عاصم اور آصف گھمن نے کہا کہ ادارے کی کامیابی تبھی ممکن ہے کہ سینئر اور جو نئیر آپس میں ملکر کام کریں تا کہ ادارہ ترقی کر سکے اور ملک میں اسکا نام روشن ہو۔

متعلقہ عنوان :