کویت:شاہی خاندان کےفردسمیت 7قیدیوں کوپھانسی دے دی گئی

معززشاہی خاندان کےفرد شیخ فیصل کواپنے بھتیجے کوقتل کرنے کے الزام میں پھانسی دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 جنوری 2017 20:13

کویت:شاہی خاندان کےفردسمیت 7قیدیوں کوپھانسی دے دی گئی

کویت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء): کویت میں 7قیدیوں کواجتماعی پھانسی دے دی گئی، جن میں معززشاہی خاندان کا فردبھی شامل ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پھانسی کی سزاپانے والا معزز شاہی خاندان کا فرد شیخ فیصل کویت آرمی میں کپتان تھا۔ملزم فیصل کواپنے بھتیجے کوقتل کرنے کے الزام میں پھانسی دی گئی ہے۔مقتول کویت شاہی خاندان کے 12ویں امیرکے پوتے تھے۔

(جاری ہے)

شاہی خاندان کارکن ملزم شیخ فیصل قتل کے مقدمے کی مختلف سماعتوں میں خود کوبے گناہ ثابت کرنے اورسزا کیخلاف اپیل کرنے میں بھی ناکام رہا۔ جس کے باعث انہیں آج پھانسی دے دی گئی۔ ملزم شیخ‌ فیصل کواکتوبر2011میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ کویت میں 2013کے بعد یہ پہلی پھانسیاں ہیں۔ جن ملزمان کو پھانسی دی گئی ہے۔ ان میں دو کویتی، دو مصری ،ایک بنگلا دیشی ،ایک فلپائنی اور ایک ایتھوپیا کا باشندہ شامل ہے۔