کوئٹہ ‘2 مختلف حادثات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8افراد جاں بحق ‘3 زخمی

ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی ٹوڈی کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاںبحق ‘3زخمی کوئٹہ میں ٹریفک حادثات میں 2موٹرسائیکل سوار جاںبحق

بدھ 25 جنوری 2017 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) کوئٹہ اور شیرانی میں 2 مختلف حادثات کے دوران ایک ہی خاندان کی6 افراد سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی ٹوڈی کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاںبحق جبکہ 3زخمی جبکہ کوئٹہ میں ٹریفک حادثات میں 2موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی ٹوڈی کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاںبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں جاںبحق افراد میں میاں بیوی ،بھائی ،بیٹا اور بہو بھی شامل ہیں ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدقسمت خاندان کے لوگ ژوب سے بذریعہ ٹوڈی ڈیرہ استعمال خان جارہے تھے کہ ضلع شیرانی کے نواحی علاقے دانہ سر میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی6افراد سراج الدین ،خدائیداد ،خیر محمد ،فریدہ اورعالم بی بی موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ تین افراد احمد ،آصفہ اورآصف زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جاںبحق افراد ہونے والوں میں میاں بیوی ،بھائی ،بیٹا اور بہو بھی شامل ہیںاس سلسلے میں کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں کوئٹہ میں ٹریفک حادثات میں 2موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کیچی بیگ میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالخالق شدیدزخمی ہوگیا اس سے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخمی کو تاب نہ لا کر چل بسا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نورخان موقع پر جاںبحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔