بنگلہ دیش کا پاکستان سے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ امور طلب کرکے پاکستان میں سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ، سفارتی مشن کی حفاظت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ

بدھ 25 جنوری 2017 23:23

بنگلہ دیش کا پاکستان سے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) بنگلہ دیش نے پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئیمزید سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بنگلہ دیشی اخبار ’’دی ڈیلی اسٹار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو وزارت خارجہ امور میں طلب کرکے پاکستان میں بنگلہ دیشی سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکراچی میں ڈپٹی ہائی کمشنر اور دیگر سفارتی عملے کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا ۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ہائی کمشنر کو یہ یاد دلایا گیا کہ سفارتی مشن کی حفاظت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے ، پاکستان اپنے ملک میں موجود بنگلہ دیشی مشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :