پنجا ب ماس ٹرانز ٹ اتھا رٹی (پی ایم اے ) نے ہیلپ لا ئن نمبر 061-111-222-627 فعا ل کر دیا ،میٹرو بس بارے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں

بدھ 25 جنوری 2017 23:48

پنجا ب ماس ٹرانز ٹ اتھا رٹی (پی ایم اے ) نے ہیلپ لا ئن نمبر 061-111-222-627 فعا ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) پنجا ب ماس ٹرانز ٹ اتھا رٹی (پی ایم اے ) نے ہیلپ لا ئن نمبر 061-111-222-627 فعا ل کر دیا گیا ہے ۔شہر ی اور میڈ یا کے نمائند ے میٹرو بس سسٹم کے با ر ے کسی بھی معلومات کیلئے اس نمبر پر را بطہ کر سکتے ہیں ۔ اس کے علا وہ پی ایم اے کی ویب سائیٹwww.pma.punjab.gov.pk سے بھی معلو ما ت حا صل کی جا سکتی ہیں ۔در یں اثنا ء میٹرو بس اسٹیشنز پر گز شتہ روز بھی شدید رش رہا اور شہر ی میٹروبس کے سفر کو انجو ائے کر تے رہے ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس ٹر یک پر تما م 35 بسیں آ پر یشنل رہیں اور شہر یو ں سے کھچا کھچ بھر ی رو ٹ پر روا ں دواںرہیں ۔شہر یو ں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔پی ایم اے نے ہرمیٹرو بس اسٹیشن پر دو کی بجا ئے چا ر ٹکٹنگ آ فیسر تعینا ت کررکھے ہیں ۔میٹرو بسو ں کے اوقا ت صبح چھ بجے سے را ت ساڑ ھے دس بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔اسٹیشنز کی تما م ٹکٹ وینڈنگ مشینیں معمول کے مطا بق کا م کررہی ہیں ۔وقت کے ساتھ سا تھ آ پر یشنل سسٹم کو مزید منظم اور مر بو ط بنایاجا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :