ملتان میٹرو بس سسٹم کی تکمیل ملتا ن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک بہت بڑے اعزا زکی بات ہے ۔صابرخان سدوزئی

بدھ 25 جنوری 2017 23:48

ملتان میٹرو بس سسٹم کی تکمیل ملتا ن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک بہت ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) ملتا ن میٹروبس پر اجیکٹ کے ٹیکنیکل ایڈ وائز ر صا بر خان سد وزئی نے کہا کہ ملتان میٹرو بس سسٹم کی تکمیل ملتا ن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک بہت بڑے اعزا زکی بات ہے اور اس میگا پراجیکٹ پر کام کر نے وا لے انجینئرز افسرا ن اور سٹا ف کو ایک نیا تجر بہ حاصل ہوا ہے جو کہ مستقبل میں اس اد ار ے کیلئے سر ما یہ ثا بت ہو گا ۔

انہو ں نے منصو بے پر کا م کے دورا ن میڈیا کے مثبت کر دا ر پر اسے زبر دست خر اج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز نے تعمیرا تی کا م کے حوا لے سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ آ گا ہ رکھااور عوام کی رائے اور مشکلا ت کے حوا لے سے انتظامیہ کو با خبر رکھنے کی ذ مہ دا ر ی کو خو ب نبھا یا ۔صا بر خا ن سدوزئی نے کہا ہے کہ میٹروبس سسٹم کے افتتا ح کے بعد اسے آپریشنل رکھنے کی ذمہ دا ر ی پنجا ب ماس ٹرانزٹ اتھا رٹی کی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ایم ڈ ی اے کاکردا ر ختم نہیں ہوا ۔انہو ں نے کہا کہ کما نڈ اینڈ کنٹرو ل سسٹم عا رضی کیمپ آ فس میں قا ئم کیا گیا ہے جبکہ مستقل بلڈ نگ کی تعمیر جاری ہے ۔ اس کے علا وہ مد نی چو ک پر موٹر سائیکل سوارو ں کیلئے سٹیل بر ج بھی زیر تعمیر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ روالپنڈ ی ۔اسلام آ با د میٹرو بس منصو بے کے افتتا ح کے وقت بھی کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر عا ر ضی بلڈ نگ قائم کیا گیا تھا جبکہ مستقل عما ر ت کی تعمیر بعد میں مکمل ہوئی ۔

ٹیکنیکل ایڈوائزر نے بتا یا کہ دوسا ل تک منصو بے کی بحا لی کی ذ مہ دار ی ایم ڈی اے کے پاس ہے اور کنٹر یکٹ کے مطا بق موجود ہ تعمیرا تی کمپنیا ں یہ ذ مہ دا ر ی نبھا ئیں گی ۔انہو ں نے کہا کہ دوسال بعد بھی اگرمر مت وبحا لی کی ضرو رت ہو گی تو اس کیلئے فنڈز پنجا ب ما س ٹرانز ٹ اتھا رٹی فراہم کر ے گی اور ایم ڈ ی اے یہ قومی ذ مہ دہ دار ی نبھا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :