دومنشیات فروش گرفتار، 02 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

بدھ 25 جنوری 2017 23:49

دومنشیات فروش گرفتار، 02 کلو گرام سے زائد چرس برآمد
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء)فیصل آباد پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن،تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ندیم اور زاہد محمود کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2.375کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

تھانہ سول لائن پولیس نے چھاپہ ما ر کر ملزم ندیم کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1060گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر72/17جرم 9C/CNSAتھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا۔تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے ریڈ کے دوران ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر کے قبضہ سی1315گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 38/17 جرم 9C/CNSAتھانہ لنڈیانولہ میں درج رجسٹرڈکر لیاگیا۔