ڈیرہ اسماعیل خان کار حادثہ میں2 خواتین سمیت ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق

جمعرات 26 جنوری 2017 11:26

ڈیرہ اسماعیل خان کار حادثہ میں2 خواتین سمیت ایک خاندان کے 6 افراد جاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں کار گہری کھائی میںگرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی کار دانا سر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں سراج الدین خروٹی’خدا داد خروٹی’خیر محمد اور 2 خواتین شامل ہیں،جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :