جنوبی کوریا کے کار ساز ادارے کیا موٹرز کے گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں خالص منافع میں کمی

جمعرات 26 جنوری 2017 12:28

سیئول ۔ 26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) جنوبی کوریا کے کار ساز ادارے کیا موٹرز کو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں خالص منافع میں کمی کا سامنا رہا۔ کیا موٹرز کے مطابق ان کو اکتوبر تا دسمبر 2016ء کے دوران 320بلین وون (276.3ڈالر) کا خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ 2015ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 25.7فیصد کم ہے ۔

(جاری ہے)

کیا موٹرز کے مطابق ان کے کارخانوں میں مزدوروں کی ہڑتالوں نے ان کی پیداوار کو ایک لاکھ پوائنٹس تک کم کیا ۔ ادارے کے مطابق ان کا سال بھر کا خالص منافع 2.75کھرب وون رہا ہے جو 2015ء کے مقابلے میں 4.7فیصد زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2016ء بھر کی سیل میں 6.4فیصد سے 52.71کھرب وون اضافہ ہوا جبکہ آپریٹنگ پرافٹ 4.6فیصد سے 2.46کھرب وون زیادہ رہا۔

متعلقہ عنوان :