ْ جشن بہاراں کی تعطیلات ،رضا کار اور خیراتی گروپ گھروں کو جانیوالوں کی مدد کررہے ہیں

کئی کمپنیاں اور مقامی یوتھ لیگز مفت بس سواری کی فراہمی میں مدد کررہی ہیں ، تحفے تحائف پیش کئے جارہے ہیں

جمعرات 26 جنوری 2017 13:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) جشن موسم بہاراں کیلئے گھروں کو جانیوالے لاکھوں چینی عوام کی خیراتی گروپ اور ریلوے کمپنیاں مدد کررہی ہیں ، جشن بہاراں یا چینی نئے قمری سال چینی تقویم میں انتہائی اہم موقع ہے ، امسال یہ 28جنوری سے شروع ہو گا ، توقع ہے کہ جشن بہاراں کے سفری رش ’’ چن ین ‘‘ جو امسال 13جنوری سے 21فروری تک رہے گا کے دوران قریباً تین بلین سفر کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن نے بتائی ہے ، سفری رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام پر زبردست دبائو پڑتا ہے ، ٹکٹوں کی کمی پڑ جاتی ہے تا ہم کئی کمپنیاں اور مقامی یوتھ لیگز ترک مکانی کرنے والے محنت کشوں کیلئے مفت بس سفر کی سہولت فراہم کر کے ان کی مدد کررہے ہیں ، بیجنگ کی ٹیک فرم چیتا موبائل نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو جانے کے لئے مفت بس ٹکٹ کیلئے آن لائن پر درخواست کریں ، گذشتہ روز کمپنی نے 450سے زائد بیجنگ کے امیگرنٹ محنت کشوں کو گھروں کو لے جانے کے لئے بسوں کا اہتمام کیا ، کمپنی کے نائب سربراہ شو شیائو ہوئی نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں جشن بہاراں کے دوران چین میں ’’نارنجی بس ‘‘ پراجیکٹ کو 18شہروں تک توسیع دی گئی ہے اور 5500خاندانوں کو ملاپ میں مدد کی گئی ہے، گذشتہ ہفتے ایک بیمہ کمپنی پنگ ، آن گروپ نے جشن بہاراں کی مدت کے دوران 10ہزار امیگرنٹ محنت کشوں کو لے جانے کے لئے 200طویل فاصلے کی کوچوں کا اجرا کیا ، رضا کاروں نے بھی سفر کرنیوالوں کیلئے کٹھن سفر کو آسان بنانے میں کوشش کی ہے ، ہانگ جو ایسٹ ریلوے سٹیشن پر رضا کاروں نے سفر کرنیوالوں کو خوش قسمتی کی تصاویر ،پینٹنگز پیش کیں ،چینی عوام اس قسم کی پینٹنگز کو نئی قمری سال کی تقریبات کیلئے دروازوں اور کھڑکیوں پر آویزاں کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :