کاشتکاروں کو پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 جنوری 2017 15:34

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ ترجمان نے بتایاکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دور کی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مٹر کی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقرار رکھنے کیلئے انہیں چنائو کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔