تعلیم و صحت کے شعبوں کی کار کردگی کو مزید بہتر بنا یا جائے گا، ڈی سی اوکاڑہ

جمعرات 26 جنوری 2017 16:33

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،میرٹ اور شفافیت کے ہر سطح پر فروغ اور دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے، لوگوں کو درپیش مسائل کے حل اور مشکلات کے ازالہ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ،ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے افسران سے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرکاری دفاتر مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے محنت ،لگن، دیانتداری سے کام کریں ،ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں پینے کے صاف پانی کی سکیموں کی بروقت تکمیل کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :