دپیکا پڈکون ایرانی ہدایت کار ماجد مجید ی کی فلم سے آئوٹ

'بیونڈ دی کلاوڈز' میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ کام نہیں کررہے، ہدایتکار

جمعرات 26 جنوری 2017 16:51

دپیکا پڈکون ایرانی ہدایت کار ماجد مجید ی کی فلم سے آئوٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) بولی وڈ کی شاندار اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال ہندوستان کے دھوبی گھاٹ میں کچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئیں تھی، جنہیں ان کے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ان تصاویر میں اداکارہ شلوار قمیض پہنے ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آرہی تھیں، اور بعد ازاں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ یہ تصاویر دپیکا پڈوکون کی کامیاب ایرانی ہدایت کار ماجد مجیدی کی فلم 'بیونڈ دی کلاوڈز' کی شوٹنگ کے دوران کی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دپیکا کے مداحوں کو یہ سٴْن کر مایوسی کا سامنا ہوگا کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں، اور وائرل ہونے والی تصاویر فلم کی شوٹنگ کی نہیں بلکہ صرف ایک ٹیسٹ لٴْک کے لیے لی گئی تھیں۔ ایرانی فلم ساز ماجد مجیدی نے اعلان کیا کہ وہ 'بیونڈ دی کلاوڈز' میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ کام نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس فلم کے لیے ہمیں نئے چہروں کی تلاش ہے، ایسا فیصلہ ہم نے اس لیے کیا تاکہ ہم نئے اور تجربہ کار اداکاروں کو ایک ساتھ کاسٹ نہ کریں، اس فلم میں یا تو تمام تجربہ کار اداکار شامل ہوتے یا پھر نئے چہرے، اس لیے ہم نے نئے اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا'۔

متعلقہ عنوان :