آزاد جموں وکشمیر کے پہا ڑی اور بالا یی علا قوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

شما لی ا ضلاع کا دارالحکو مت سے رابطہ منقطع،لینڈسلاینڈنگ اور برفا نی تودوں کے با عث وادی نیلم،وادی لیپہ،چکار،سدھن گلی،ریشیاں،فاروڈ کہوٹہ اور دیگر علاقوں کے راستے بند

جمعرات 26 جنوری 2017 19:04

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء)آزاد جموں وکشمیر کے پہا ڑی اور بالا یی علا قوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ گزشتہ چار دنوں سے مسلسل جا ری ہے۔پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطا بق وادی نیلم کے بالایی علا قوں کے علاوہ پیر چناسی،لیپہ،سدھن گلی،ریشیاں،پیر پنچال،کہوٹہ،درہ حاجی پیراور دیگر پہاڑی سلسلوں میں دو سے تین فٹ برفباری ہویی ہے جبکہ شما لی اضلاع کا دارالحکو مت سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

لینڈسلاینڈنگ اور برفا نی تودوں کے با عث وادی نیلم،وادی لیپہ،چکار،سدھن گلی،ریشیاں،فاروڈ کہوٹہ اور دیگر علاقوں کے راستے بند ہو گے ہیں ۔ مسلسل بارشوںاور برفباری سے کاربار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے،سردی بڑھنے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گیے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیا ت کے مطا بق دارالحکومت مظفرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گیی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے بالایی علاقوں اور گھاٹیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیاہے۔

اٹھمقام اور دیگر ملحقہ علا قوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5 ڈگری سیلسیس ،لیپہ ویلی میں منفی6 ڈگری ورراولاکوٹ میں منفی7 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیاہے اور زیادہ سے زیادہ 5سے ڈگری کے درمیاں ر یکار ڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ مومسمیات کا کہنا ہے کہ آیندہ مزید24 گھنٹوں میںوقفوں وقفوں سے بارشیں ہونگیں تاہم اسکے بعدبارشوں کا سلسہ بندہونے کا امکان ہی۱ور موسم کچھ بہتر ہوجائے گا۔