ایڈمنسٹریٹر بلد یہ مظفرآباد سید شکیل گیلا نی اور سٹیٹ آفیسر حا جی انجم بلا ل کا مین با زار مدینہ ما رکیٹ کا دورہ

مدینہ ما رکیٹ میںغیر قا نو نی تجا وزات کو ہٹا نے، دکانوں کے آگے چھجے ایک ہفتہ کے اند ر اندر اتا رنے کا حکم

جمعرات 26 جنوری 2017 19:10

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلد یہ سید شکیل گیلا نی اور سٹیٹ آفیسر حا جی انجم بلا ل کا مین با زار مدینہ ما رکیٹ کا ہنگا می بنیادوں پر دورہ کیااور عوامی شکا یت پر غیر قا نو نی طورپر لگا ئے گیے دکانوں کے آگے چھجے ایک ہفتہ کے اند ر اند ر اتا رنے کا حکم جا ری کر دیا با رش کے دوران ایڈ منسٹر یٹر نے مدینہ ما رکیٹ کا دور ہ کیا۔

انہو ں نے اپنے عملے کے ہمر اہ مدینہ ما رکیٹ میںغیر قا نو نی تجا وزات کو ہٹا نے کا حکم دے دیا اور کہا کہ بلدیہ قا نو ن کے مطا بق کاروائی ایک ہفتہ کے اندر کر ے گی۔ سید شکیل گیلا نی نے ملا زمین کو 24گھنٹے ہا ئی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا تا کہ با رشو ں کے باعث سیوریج سسٹم کورواں رکھا جا سکے۔ انہوں نے بلدیہ ملا زمین کی شہر یو ں کی خد مت کے لیے مدینہ ما رکیٹ ،چہلہ با نڈی، چھتر ،بنک رو ڈ اور شہر بھر میں ڈیویٹا ں لگا دی اور از خو د نگر انی کی ۔

(جاری ہے)

بلد یہ ملا زمین کو دستا نے اور بر ستا نی جیکٹ اور مو زے ودیگر ضرورت کا ساما ن مہیا کر دیا گیا اس سلسلہ میں با رشو ں کے دوران چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عبا س کے زیر نگر انی شہر کے اند ر ہنگا می صورت حا ل کے لیے چا ر زون میں کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شہر میں کسی بھی ہنگا می صور تحا سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیا ر رہیں گی۔ ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ سید شکیل گیلا نی نے شعبہ ٹرانسپو ر ٹ کے ملا زمین کو بھی ہا ئی الر ٹ کر دیا ہے جو مضا فا تی بند روڈکو کھو لنے کے لیے تیا ر ر ہیں گے ۔