خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایڈوانسز ان کینسر کانفرنس آج شروع ہوگی

جمعرات 26 جنوری 2017 22:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز(آئی بی ایم ایس) پشاور کے زیر اہتمام دوسری سالانہ ایڈوانسز ان کینسر اینڈ ہماٹالوجی دو روزہ قومی کانفرنس آج (جمعتہ المبارک )کو حیات آباد پشاور میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوں گے جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

دو دنوں تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کینسر کے ماہرین،معالج اور محققین کی شرکت متوقع ہے ۔ اس کانفرنس کے نتیجے میں نہ صرف کینسر اور اس سے متعلق دیگر امراض کی تشخیص اور علاج معالجے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے تحقیق کی نئی راہیں بھی کھلیں گی ۔ کانفرنس کے منتظمین کے مطابق اس کانفرنس میں 22مختلف موضوعات پر ورکشاپس کے انعقاد کے علاوہ 40 سے ذائد موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے۔