میں نے صدارتی انتخابات لڑنے کا نہیں سوچا: مارک زکر برگ

پوری توجہ فیس بک ہماری کمیونٹی بنانے پر مرکوز ہے، چین زکربرگ منصوبے پر بھی کام کررہا ہوں ، انٹرویو

جمعرات 26 جنوری 2017 23:04

میں نے صدارتی انتخابات لڑنے کا نہیں سوچا: مارک زکر برگ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) فیس بک کے بانی کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے معروف ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے واضح کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے زکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کی پوری توجہ فیس بک ہماری کمیونٹی بنانے پر مرکوز ہے اور وہ چین زکربرگ منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کی تمام ریاستوں کا دورہ کرنا ایک چیلنچ ہے اور وہ ہر ریاست میں جا کر وہاں کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد سے ہی ان کے بارے میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ تاہم مارک زکربرگ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکا کے صدارتی انتخابات لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ بتاتے چلیں کہ اس وقت مارک زکر برگ کی عمر 32 سال ہے اور 2020ئ میں وہ صدارتی انتخابات لڑنے کے اہل ہو جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :