ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے احکامات کیخلاف امریکا سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع

نیویارک میں مسلمان کمیونٹی سمیت ہزاروں افراد جمع ہوئے اور ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے، تارکینِ وطن کی جانچ پڑتال کے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے چند ہی گھنٹوں کے اندر نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف شدیداحتجاج کیا

جمعرات 26 جنوری 2017 23:06

ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے احکامات کیخلاف امریکا سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے احکامات کیخلاف امریکا سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیویارک میں مسلمان کمیونٹی سمیت ہزاروں افراد جمع ہوئے اور ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع فیصلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ہیجان برپا کررہے ہیں۔

میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور تارکینِ وطن کی جانچ پڑتال کے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے چند ہی گھنٹوں کے اندر نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف شدیداحتجاج کیا۔مظاہرین میں مسلم کمیونٹی کے افراد بھی شامل تھے۔ مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مہاجرین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنی فیصلوں کی وجہ سے جنگ کے راستے پر ہیں۔ ٹرمپ کے فیصلوں سے امریکہ میں مقیم کئی کمیونٹی کو نقصان ہو گا جبکہ میکسیکو میں مقیم غیرملکی تارکین وطن نے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور اپنا سامان باندھنا شروع کر دیا۔اٴْدھرمیکسیکو کے سینیٹر نے سرحد پر دیوارتعمیر کرنے کے فیصلے کو بغض پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھل کر بات کی جائے۔ دیوار کی تعمیر کافیصلہ دشمنی ہے۔ دوسری طرف ڈونلڈٹرمپ کے متنازع فیصلوں پر کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے۔ انہوں نیکیوبا کی خودمختاری پر کسی قسم کے فیصلے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان بھی کردیا۔۔