مسلمانوں سے اظہار یکجہتی :سابق امریکی وزیرخارجہ خود کو مسلمان رجسٹر کرائیں گی

جمعرات 26 جنوری 2017 23:54

مسلمانوں سے اظہار یکجہتی :سابق امریکی وزیرخارجہ خود کو مسلمان رجسٹر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء)ٹرمپ ٹیم نے امریکا میں مسلمانوں کی رجسٹریشن کیلئے سسٹم تجویز کردیاہے،جبکہ سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ کا کہناہے کہ وہ اظہار یکجہتی کیلئے خود کو مسلمان رجسٹر کرائیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ امریکا میں موجود مسلمانوں کی رجسٹریشن کیلئے نیشنل سیکیورٹی اینٹری ،ایگزٹ رجسٹرین سسٹم کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

گیارہ ستمبر حملوں کے بعد اس سسٹم کے تحت مسلمانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا،عالمی تنظیموں اور خود مسلمانوں کے احتجاج پر اس پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ نے اپنے بیان کہا کہ اگر ٹرمپ نے مسلمانوں کی رجسٹریشن کی تو وہ خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرائیں گی۔البرائٹ نے ٹوئٹرپر ٹوئٹ میں کہا کہ وہ عیسائیوں کے فرقے کیتھولک میں پرورش پائیں اور بعد وہ اسفقی بن گئیں۔لیکن معلوم ہوا کہ وہ اصل میں یہودی ہیں۔البرائٹ کا کہنا تھا،وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان بننے کیلئے تیارہیں۔۔