ویں خانہ و مردم شماری کے ورک پلان کی تیاری جاری ہے ،ْ 15 مارچ 2017ء کو شروع ہو گی ،ْ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ

مردم شماری کو بہتر بنانے کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی اشتراک کار کو یقینی بنایا جائے گا ،ْ سربراہ ادارہ شماریات آصف باجوہ

جمعرات 26 جنوری 2017 23:56

ویں خانہ و مردم شماری کے ورک پلان کی تیاری جاری ہے ،ْ 15 مارچ 2017ء کو شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ 15 ویں خانہ و مردم شماری کے ورک پلان کی تیاری کی جا رہی ہے جو 15 مارچ 2017ء کو شروع ہو گی۔ وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات اور نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں وزارت خزانہ میں ادارہ شماریات پاکستان کی گورننگ کونسل کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر چیف سٹیٹیشن ادارہ شماریات آصف باجوہ نے وفاقی وزیر اور گورننگ کونسل کو بریفنگ دی اور بتایا کہ 15 ویں خانہ و مردم شماری کے ورک پلان کی تیاری کی جا رہی ہے جو 15 مارچ 2017ء کو شروع ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں بشمول مسلح افواج، نادرا اور صوبائی حکومتوں سے مردم شماری کے حوالہ سے مل کر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہر طرح کا تعاون اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کو بہتر بنانے کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی اشتراک کار کو یقینی بنایا جائے گا۔ گورننگ کونسل نے خوشی کا اظہار کیا کہ فیلڈ میں کام کیلئے متعلقہ اہلکاروں کی تقرری پہلے سے مکمل کی جا چکی ہے جن کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ گورننگ کونسل نے ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی تاکہ مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے اور جہاں ممکن ہو بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے۔

گورننگ کونسل نے 10 ویں اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی۔ مزید برآں 10 ویں اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ گورننگ کونسل میں اپنے شعبوں کے ماہرین کی شرکت سے کونسل کے کام میں مزید استحکام آئے گا اور ان کی معاونت سے مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منظم انداز میں کام کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :