سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو 1 ملین ڈالر کا عطیہ دیے جانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جنوری 2017 20:43

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو 1 ملین ڈالر کا عطیہ دیے ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو 1 ملین ڈالر کا عطیہ دیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل دیے گئے ڈنر میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف زرداری رحمان ملک اور شیری رحمان کے ہمراہ واشنگٹن گئے تھے۔ سابق صدر کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی ڈنر میں شرکت کیلئے دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے ملک کی ایک معروف اور سینئر خاتون صحافی نے تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔ خاتون صحافی نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی دعوت نامہ نہیں دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ جو ان کی حلف برداری کی تقریب یا خصوصی ڈنر میں شرکت کرنا چاہتا ہے اسے اس کیلئے معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ ایسی صورتحال میں یہ ممکن ہی نہیں کہ آصف زرداری کو مفت میں دعوت نامہ بھیج دیا جائے۔ خاتون صحافی نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری نے ٹرمپ کے خصوصی ڈنر میں شرکت کیلئے امریکی صدر کو 1 ملین ڈالر کا تحفہ دیا۔