گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا سینٹ اجلاس

جمعہ 27 جنوری 2017 22:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا سینٹ اجلاس جمعہ کے روزگورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی صدارت میںمنعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیربرائے ہائیرایجوکیشن مشتاق احمدغنی ،رکن صوبائی اسمبلی دینہ ناز، یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سینٹ کے دیگر ارکان اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کی کارکردگی اور یونیورسٹی کے سٹیچیوٹس کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںیونیورسٹی کے سٹیچیوٹس پرنظرثانی اور معاملات کاتفصیلی جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جوپندرہ دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گی۔