ملک تباہ ہورہا ہے، ادارے حکمرانو ں کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں ، عمران خان
تحریک انصاف نے پہلی بارکرپشن کوقومی مسئلہ قراردیا،آخری سانس تک کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا ، سربراہ تحریک انصاف
جمعہ 27 جنوری 2017 23:34
(جاری ہے)
نوازشریف پرنیب میں کرپشن کے بارہ کیسزہیں ،کرپٹ کوچورکہناکوئی گالی نہیں ہے ،نوازشریف کے درباریوں نے جوپارلیمنٹ میں کیااورجوزبان استعمال کی وہ شرمناک ہے ،میں نے کبھی بھی ان کے خلاف غلط زبان استعمال نہیں کی ۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف ہمیشہ سے خوش قسمت رہتے ہیں ان کے خلاف جوجماعتیں تھیں وہ خودکرپٹ تھیں ،نوازشریف مشرف نے این آراودیکردس سال کیلئے ملک سے باہربھیجوادیااوراسحاق ڈارنے اقرارکیاکہ نوازشریف کیلئے ملک سے باہرپیسے بھیجتاتھا،ہم نوازشریف سے کسی صورت میں ڈیل نہیں کریں گے ،ان کے خلاف آخری سانس تک جائیں گے ۔عمران خان کاکہناتھاکہ نوازشریف اورحسنی مبارک میں کوئی فرق نہیں ،دونوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک کے اداروں کوبربادکردیا،ملک بربادہورہاہے اورانہوںنے اپنے لوگوں کوتمام اداروں میں بیٹھایاہواہے ،ایمنسٹی سکیم لاناچاہتے ہیں ،ایمنسی سکیم سے یہ لوگ خودفائدہ اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ توپارلیمنٹ کام کی ہے اورنہ ہی دیگرادارے مجبورہوکرسپریم کورٹ میں گئے ہیں ۔اگرنیب میں درست آدرمی کوتعینات کردیاجائے تویہ سب کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے ۔سپریم کورٹ نے خودکہاکہ نیب ایک فیل ادارہ ہے ،جودوچارلاکھ روپے والے مجرموں کوگرفتارکرتاہے ،مگربڑے مجرموں کوگرفتارنہیں کرتا،جب تک بڑے کرپٹ لوگ گرفتارنہیں ہوتے ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی اورنج ٹرین اورایل این جی کے ٹینڈرکاآڈٹ کروالیں ،کرپشن ثابت ہوجائیگی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے دعوے کررہی ہے ،لگتاہے کہ شریف فیملی نے انہیں بھی پیسہ کھلادیاہے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی ملک میں پہلی بارکرپشن کوقومی مسئلہ قراردیااورکرپشن کے خؒاف آوازبلندکی ،ملک میں پہلی دفعہ وزیراعظم کی تلاش ہورہی ہے ،سپریم کورٹ سے جوبھی فیصلہ آیاقبول کریں گے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کی تقدیربدل جائے گی اورپاکستان کی جیت ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ میری تمام جدوجہد آئندہ الیکشن کیلئے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کیلئے ہے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،الیکشن ریفارمزکیلئے کام کررہے ہیں اگرآئندہ الیکشن ریفارمزکے بغیرہوئے توپی ٹی آئی الیکشن ہونے نہیں دے گی۔(یاسرعباسی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.