وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت کا مظاہرہ

تین اہلکار حوالات میں بند ،ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون کی سروس ضبط کرنے کا حکم

جمعہ 27 جنوری 2017 23:47

وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت کا مظاہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے تین اہلکاروں حوالات میں بند،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کی سروس ضبط کرنے کا حکم دیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کررہے ہیں جسکی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے ریہرسل کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائن علی رضا نے ریہرسل ڈیوٹی چیکنگ کے دوران مختلف تھانیداروں سمیت اہلکاروں کو سزا دی۔ ایس پی سول لائن نے مال روڈ پر ایس او پی کے برعکس ڈیوٹی کرنیو الے تین اہلکاروں کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ملک مشتاق کو تاخیر سے آنے پر دو سال کی سروس ضبطگی جبکہ استنبول چوک میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کردیا۔ ایس پی علی رضاکا کہنا تھاکہ ریہرسل کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :