ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی غیر ملکی رہنما برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی وائٹ ہائوس آمد

ڈونلڈ کا شاندار استقبال ، ون آن ون ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت بریگزٹ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 جنوری 2017 23:50

ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی غیر ملکی رہنما برطانوی وزیراعظم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدارت کاعہدہ سنبھالنے کے بعدپہلی غیرملکی رہنمابرطانوی وزیراعظم تھریسامے کی وائٹ ہاؤس آمد،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے استقبال کیا،ون آن ون ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت بریگزٹ کے بعدکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی وائٹ ہاؤس آمدپرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے شانداراستقبال کیا،برطانوی وزیراعظم اورامریکی صدرکے درمیان وائٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی ،ملاقات میں امریکہ اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے امورسمیت خصوصاًبرطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی(بریگزٹ)کے بعدپیداہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدارت سنبھالنے کے بعدتھریسامے امریکہ کادورہ کرنے والی پہلی غیرملکی رہنماہیں ۔میکسیکواورامریکہ کے درمیان سرحدپردیوارکی تعمیرکے تنازعہ پرمیکسیکوکے صدرنے امریکہ کادورہ منسوخ کردیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :