پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

ہفتہ 28 جنوری 2017 14:16

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ،صوبہ بھر میں جماعت پنجم کے امتحانات کا پہلا پرچہ اردو کا2فروری ، دوسرا پرچہ سائنس 4 فروری ، تیسرا پرچہ انگلش کا 6 فروری ، چوتھا پرچہ ریاضی کا 8 فروری کو ،پانچواں پرچہ اسلامیات کا 9 فروری اور ناظرہ 10 فروری کو ہوگا جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات کا پہلا پرچہ اردوکا 11فروری ، دوسرا پرچہ سائنس کا 13فروری ،تیسرا پرچہ انگلش کا 15 فروری ، چوتھا پرچہ ریاضی کا 17فروری ، پانچواں پرچہ اسلامیات کا 18فروری اور ناظرہ 20 فروری کو ہوگا تما م طلبہ و طالبات کا رولنمبر سلیپس جاری کردی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :