ْپنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 18 لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپس بھجوا دیں

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 18 لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپس بھجوا دیں،امتحان 2فروری سے شروع ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پیک کے تحت امتحان میں23 لاکھ 96 ہزار امیدواران پانچویں اور آٹھویں کا امتحان دیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پانچ لاکھ امیدواروں کو بھی بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپ پہنچائی جارہی ہیں۔

پیک حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس میں امیدوار کو امتحانی سنٹراور پیپروں کے اوقات کار بھی بتائے گئے ہیں۔امیدوار قریبی کلسٹرسنٹرزسے بھی رولنمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔پیک انتظامیہ نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ رولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں اپنے سکول سے رابطہ کریں تاکہ انھیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔