آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی ناقابل تسخیر قوت ہے ، چودھری شفیع ندیم ایڈووکیٹ

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سابق امیدواراسمبلی چودھری شفیع ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یٰسین ریاستی عوام کے حقوق کیلئے بہترین اپوزیشن کاکردار ادا کررہے ہیں، چودھری محمد یٰسین پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں خدمت خلق اور عوام دوستی کی جومثالیں قائم کیں وہ پی پی پی کارکنان وعہدیداران کیلئے مشعل راہ ہیں۔

مسئلہ کشمیر ہویا آزادکشمیر کے عوامی حقوق ترجمانی کامعاملہ ہو چودھری محمد یٰسین نے ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا ، چودھری محمد یٰسین پیپلزپارٹی کے نظریاتی اور حقیقی کارکن اور لیڈر ہیں۔جو جیالوں کے اعتماد پر پورا تر رہے ہیںچودھری محمد یٰسین اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر سے ملاقات کے بعد چودھری شفیع ندیم ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی جس طرح روز بروز ترقی کرتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے دلوں میں گھر بنارہی ہے ۔ شہداء گڑھی خدابخش کے جیالوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ ان اقدامات میں آزادکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یٰ،ْسین کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔ چودھری یٰسین نے گزشتہ پانچ سالوں میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ریاستی خوشحالی بحیثیت سینئر وزیر جو کردار ادا کیا۔ وہ لائق تحسین ہے ۔ ہم چودھری محمد یٰسین کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو منظم ومستحکم قوت بنانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائینگے ۔ ۔۔۔