جامعہ کشمیر کے معیار کی بلندی کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ، ریاست کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ کشمیر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ کوثرنے کہاہے کہ جامعہ کشمیر کے معیار کی بلندی کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ، ریاست کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔جامعہ کشمیر میں وائس چانسلرپرحملہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ، جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جامعہ کشمیرمیں ائوٹ سائیڈر لوگوں نے آکر پرامن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے طلبہ وطالبات کو حراساں کیاگیا۔وائس چانسلر جامعہ کشمیر کی اعلیٰ ترین اتھارٹی ہے ۔ جس پر حملہ انتہائی گھناونا فعل ہے ۔ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آّزادکشمیر یونیورسٹی اسوقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ وائس چانسلر جامعہ کشمیر کو بین الااقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ترکی سے سکالر شپ کاتبادلہ ہوچکاہے دیگر بیرونی ممالک کیساتھ بھی معائدہ جات کرنے کیلئے انتظاما ت کیے جارہے ہیں ماضی میں کچھ ایسے اقدامات بغیر منصوبہ کیئے گئے جو آج جامعہ میں مسائل کاسبب بنے ہوئے ہیں۔

تاہم موجودہ انتظامیہ ان مسائل سے نمنٹنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔اور بیشتر مسائل پر قابو پالیاگیاہے۔ البتہ تمام مسائل یکدم حل نہیں ہوسکتے ۔ وقت ضرور لگے گا۔جامعہ کشمیر کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ فاروق سمیت جملہ انتظامیہ جامعہ کی نیک نامی میں اضافے اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہمی کرنے کیساتھ طلبہ وطالبات کی بہترین تربیت کرنے کا مشن رکھتے ہیں۔

جس کو پایا تکمیل تک پہنچایاجاہاہے ۔ آزادکشمیر یونیورسٹی کے معیار نیک نامی اور شہرت کاہر حال میں تحفظ کیاجائے گا۔کسی کوبھی جامعہ کیخلاف منفی سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ہم آزادکشمیر حکومت ، مظفرآبادکی ضلعی انتظامیہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ جامعہ کشمیر کو بدنام کرنے اور اس کے ساکھ کونقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے مثبت کردار اداکرینگے ۔

متعلقہ عنوان :