7 مسلم ممالک کے شہریوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی

گوگل نے بیرون ملک سفر پر تمام عملے کو واپس بلا لیا ، فیس بل بانی بھی پریشان

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:38

7 مسلم ممالک کے شہریوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سی7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے بعدگوگل نے بیرون ملک سفر پر اپنے تمام عملے کو واپس بلا لیا ہے، جبکہ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ بھی امریکی صدر کے فیصلے سے پریشان ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے تحت ایران اور عراق سمیت چھ ممالک کے باشندوں کو اگلے تین ماہ تک ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے، شام سے آنے والے پناہ گزینوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا مقصد 'انتہا پسند مسلمان دہشت گردوں' کا امریکہ میں داخلہ روکنا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک طویل پیغام میں لکھا ہے کہ وہ صدر کے اس حکم نامے پر کافی ’پریشان‘ ہیں کیونکہ وہ بھی کئی دوسرے امریکیوں کی طرح پناہ گزینوں ہی کی اولاد ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے باصلاحیت افراد امریکہ نہیں آسکیں گے،ان نئی پابندیوں سے وہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی جو خصوصی ’ایچ ون - بی‘ ویزے پر بیرون ملک سے ہنرمند افراد کو بلاتی ہیں۔

امریکہ میں مقیم ایک عراقی صحافی نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ان کے والد کو قطر سے لاس اینجلس آنے والی پرواز پر سوار نہیں ہونے دیا گیا۔امریکین اسلامک ریلیشن کونسل کا کہنا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔واضح رہے امریکی صدر نے 7اسلامی ممالک سے پناہ گزینوں کے داخلے پر پاپندی عائد کردی ہے،حکمنامے پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :