یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت بی بی اے اور ای ایم بی اے اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرامز کے لئے داخلہ ٹیسٹ آج ہونگے

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت بی بی اے اور ای ایم بی اے اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرامز کے لئے داخلہ ٹیسٹ آج بروز اتوار29 جنوری 2017 ء کو صبح 9:30 بجے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔#